چین کا یورپی یونین کی ڈیری مصنوعات کی بعض درآمدات پر جوابی اقدامات کے نفاذ کا اعلان

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ یورپی یونین (ای یو) سے درآمد کی جانے والی بعض ڈیری مصنوعات پر جمعہ سے 5 سال کی مدت کے لئے جوابی اقدامات نافذ کرے گا۔وزارت کی جانب سے جاری کردہ حتمی فیصلے کے مطابق مختلف کمپنیوں کے لئے ڈیوٹی کی شرح 7.4 فیصد سے 11.7 فیصد کے درمیان مقرر کی گئی ہے۔چین کی مقامی صنعت کی درخواست پر وزارت نے 21 اگست 2024 کو اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ یہ تحقیقات چینی قوانین، ضوابط اور عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے متعلقہ قواعد کے مطابق انصاف، غیر جانبداری اور شفافیت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل میں تمام متعلقہ فریقین کی آراء لی گئیں اور ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا گیا۔ترجمان نے اس بات کی نشاندہی کی کہ تحقیقاتی رپورٹ سے ثابت ہوا ہے کہ یورپی یونین سے درآمد شدہ مخصوص ڈیری مصنوعات کو وہاں کی حکومتوں کی جانب سے سبسڈی دی جاتی ہے جس کی وجہ سے چین کی مقامی صنعت کو مادی نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان سبسڈیز اور مقامی صنعت کو پہنچنے والے نقصان کے درمیان براہ راست تعلق قائم ہو چکا ہے۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر