اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) صدر مملکت آصف زرداری نے چیئرپرسن پیمرا کیلئے عنبرین جان کی تقرری کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان کی تقرری کی سمری منظوری کیلئے صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔پارلیمانی کمیٹی نے عنبرین جان کی بطور چیئرپرسن پیمرا تقرری کی سفارش کی تھی، جس پر وزیراعظم نے سفارش صدر مملکت کو ارسال کی اور صدر زرداری نے تقرری کی منظوری دیدی۔
عنبرین جان کی بطور چیئرپرسن پیمرا تقرری ،صدرمملکت نے منظوری دیدی



