رمضان پیکیج کی تیاریاں،1216 مریم کا دسترخوان قائم کیے جائینگے

لاہور (نیشنل ٹائمز) رمضان نگہبان مریم کے مہمان پیکیج کی تیاریاں شروع،ماہ صیام میں مستحق افراد کو افطاری بھی کرائی جائیگی ۔دستاویزات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کی 152 تحصیلوں میں 1216 مریم کا دسترخوان قائم کیے جائینگے ۔صوبے میں 3لاکھ چار ہزار افراد کو روزانہ افطاری کرانے کی حکمت عملی تیار ،لاہور سمیت 40اضلاع میں ڈی سیز کی سربراہی میں 9 رکنی کمیٹی قائم ،فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر ڈیپارٹمنٹ نے کمیٹیاں فعال کردیں ۔ڈی سی لاہورنے 9رکنی کمیٹی کے چیئرمین مقرر کر دیئے ۔15 فروری سے تمام رمضان،ماڈل اور سہولت بازار فعال کرنے کے احکامات جاری ،رمضان بازاروں کی ٹائمنگ صبح 9 سے شام 5 بجے ہوگی۔ماڈل ،سہولت اور رمضان بازاروں میں10 کلوکا آٹا تھیلا 850 روپے کاملے گا،ہرفلور مل اپنے ضلع میں 3 سیل پوائنٹ بنائیگی جہاں سبسڈائز آٹا میسر ہوگا۔ ماڈل وسہولت بازاروں میں چکن 15 روپے کلو اور انڈے 10 روپے درجن سستے ہونگے ۔نگہبان دسترخوان مہمان افطاری میں پورا رمضان کھانا فراہم کیا جائیگا،چیکنگ فوڈ اتھارٹی کے ذمے ہو گی ۔لاہور کے 105 بڑے سٹوروں پر اشیا ہول سیل ریٹ پر ملیں گی۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر