اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب دفاعی معاہدہ تاریخی اور سٹریٹجک اہمیت کاحامل ہے ، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون دہائیوں پرمشتمل شراکت داری کا تسلسل ہے ۔پاکستانی مندب عاصم افتخار نےعرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا اہم معاشی شراکت دارہے ، برادرانہ تعلقات اور مشترکہ سٹریٹجک مفادات معاہدے کی بنیاد ہے ، دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی تعاون بھی تیزی سے فروغ پا رہا ہے ۔ عاصم افتخار نے کہا کہ دہشتگردحملے پاکستان کے امن اورمعاشی استحکام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کالعدم ٹی ٹی پی اوربی ایل اے خطے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سرحد پارمحفوظ ٹھکانوں سے حملے منظم کیے جارہے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی جاری رکھے گا۔
پاک سعودی معاہدہ سٹریٹجک اہمیت کاحامل :پاکستانی مندوب



