پاکستان بھارت کیساتھ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے: یو اے ای کی درخواست

دبئ(نیشنل ٹائمز) ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرنے پر جہاں آئی سی سی پریشان ہے وہیں دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کو بھی تشویش لاحق ہے، اسی تناظر میں سری لنکا کے بعد اب اماراتی کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے باضابطہ رابطہ کیا ہے اور 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے پر زور دیا ہے، اماراتی حکام کا مؤقف ہے کہ کرکٹ کے مجموعی مفاد میں اس معاملے پر لچک دکھائی جانی چاہیے۔اس سے قبل سری لنکا کرکٹ بھی اسی نوعیت کی اپیل کر چکا ہے۔ سری لنکا کرکٹ نے پی سی بی کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا کہ کولمبو میں 15 فروری کو شیڈول ہائی پروفائل پاک بھارت میچ کی منسوخی سے اسے شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔خط میں واضح کیا گیا کہ میچ کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں، ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں اور عدم شرکت کی صورت میں سیاحت سے جڑی متوقع آمدن بھی متاثر ہو گی۔سری لنکا کرکٹ کے مطابق پاک بھارت مقابلے کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد سیاحتی شعبے پر منفی اثرات پڑے ہیں اور شائقین کی جانب سے بڑی تعداد میں ہوٹل بکنگز منسوخ کی جا چکی ہیں۔بیان میں اس امر کی بھی نشاندہی کی گئی کہ سری لنکا کرکٹ نے ماضی میں مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا ساتھ دیا ہے، سری لنکا کرکٹ نے پی سی بی سے مطالبہ کیا کہ غیر معمولی حالات، دونوں بورڈز کے دیرینہ تعلقات اور کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔دوسری جانب حکومتِ پاکستان کی ہدایت پر قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے روکا گیا ہے، تاہم آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو آمادہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
چمن پھاٹک کے قریب خوفناک دھماکہ، شہداء کی تعداد 25 سے تجاوز، 52 افراد زخمی
پاکستان پائیدار امن، باہمی احترام کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا: اسحاق ڈار
ٹرمپ کو مبارکباد، بہت جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کریں گے: وزیراعظم
معاہدے کے قریب، مسلم رہنماؤں سے بات کر لی، نیتن یاہو کو بھی آگاہ کر دیا: ٹرمپ
ایران پر پابندیوں میں نرمی، لبنان پر حملے بند، آبنائے ہرمز کھلے گی: ایگزیوس
افغان سرزمین کو دوسرے ممالک کیخلاف استعمال ہونے سے روکنا ہوگا: رچرڈ لنڈسے
ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، حملہ آور موقع پر ہلاک
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران انتہائی نتیجہ خیز رہا: آئی ایس پی آر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر