مریم نواز کا لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی سیف بسنت کا تصور اپنانے کا اعلان

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی سیف بسنت کا تصور اپنانے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ بسنت کے 25 سال بعد واپس آنے پر لاہور، پنجاب اور پاکستان بھر میں ناقابل یقین ماحول، بسنت کی شاندار تقاریب، جشن، اتحاد اور خوشیوں کو دیکھتے ہوئے مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بسنت کی تقریبات کے اوقات کل صبح 5 بجے تک بڑھا دیئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ توسیع لاہور کے لوگوں کے لیے بڑے نظم و ضبط کے ساتھ بسنت منانے اور تمام حفاظتی ایس او پیز پر ذمہ داری سے عمل کرنے کا انعام ہے، براہ کرم محفوظ طریقے سے جشن مناتے رہیں، بجلی کے تاروں سے دور رہیں، اپنی چھتوں کو محفوظ رکھیں اور تمام رہنما خطوط پر عمل کریں، آئیے اس تاریخی بسنت کو سب کے لیے خوشگوار، محفوظ اور یادگار بنائیں۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بسنت پر حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر اہل لاہور کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا، انہوں نے کہا کہ خوشی ہے لاہور والوں نے ہمارے اعتماد کی لاج رکھی، میں بہت خوش ہوں کہ الحمدللہ لاہور والوں نے قواعد و ضوابط پرعمل کرکے محفوظ بسنت منانے میں اہم کردار ادا کیا، خوش و خرم مگر محفوظ بسنت کا تصور پوری طرح اپنایا گیا، کھابے کھائے گئے پیچوں پر پیچ لڑائے گئے، ہوا کے جوش پر پتنگوں کی آنکھ مچولی ہوتی رہی یہی خوشی ہے۔
مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقررہ سائزاور مقرر کردہ پنے کےعلاوہ ممنوعہ ڈور استعمال کرنے کی اطلاعات بھی نہیں ملیں، چھتوں پرایس او پیز کے تحت محفوظ بسنت منائی گئی، دھاتی تاراستعمال نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر بھی محفوظ رہے، سیف بسنت کا تصور لاہور کے بعد دوسرے شہروں میں بھی اپنایا جائے گا، لبرٹی اور اندرون شہرسمیت ہر علاقے میں 200 کلینک آن ویل، 21 فیلڈ ہسپتال بھی متعین تھے، آج بسنت فیسٹیول کا آخری دن ہے، عوام احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر