سینیٹری ورکرز کی ہلاکت ،وزیراعلیٰ مریم نواز کا ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور (نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عارف والا میں سینیٹری ورکر کے مین ہول میں گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ۔ مریم نواز نے سیوریج لائن میں گیس بھرنے سے سینٹری ورکرکے انتقال پر افسوس کااظہار اورسوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیاہے ۔وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر پاکپتن سے رپورٹ طلب کرلی اور مین ہول میں اترنے کے لئے درکار سیفٹی آلات استعمال نہ کرنے پر برہمی کااظہار کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے سینیٹری ورکرزکی ہلاکت کے حوالے سے ذمہ داری کا تعین کرکے فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے ۔بعدازاں مریم نواز نے ایک ایکس پیغام میں کہاکہ پنجاب وائلڈ لائف کے زیر اہتمام بسنت گالا میں خاندانوں اور بچوں کو جشن مناتے دیکھ کر حیرت ہوئی،ہمارے سفاری اور جنگلی حیات کے پارکس رنگ، ثقافت اور ذمہ دارانہ تہواروں کے ساتھ زندہ ہیں، حکومت پنجاب محفوظ اور جامع عوامی مقامات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے جہاں ہمارے شہری خوش رہ سکیں، فطرت اور جنگلی حیات کی حفاظت کرتے ہوئے روایات پروان چڑھ سکیں ،ذمہ داری سے جشن منائیں اور تمام حفاظتی ایس او پیز پر عمل کریں۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر