بسنت کی رنگینیاں عروج پر،غیر ملکیوں نے بھی لاہور کا رخ کر لیا ،آج آخری روز

لاہور (نیشنل ٹائمز)لاہور میں بسنت فیسٹیول کے دوسرے روز بھی شہر میں خوب گہما گہمی، فضا میں رنگ برنگی پتنگوں کی بہار،چھتوں پر منچلوں کا رش،بوکاٹا کی آوازیں رات گئے تک گونجتی رہیں ، مختلف شہروں کے مکینوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی مہمانوں کی بھی بڑی تعداد میں آمد، لاہوریوں کے ساتھ مل کر بسنت کو بھرپور انداز میں منایا ،مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے اندرون لاہور ،حمزہ شہباز نے اندرون لوہاری گیٹ کے علاقہ میں بسنت منائی،دوسری طرف پتنگ بازی کے دوران مختلف واقعات میں ایک لڑکا جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے ، جبکہ لاہور پولیس نے کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پرمزید 24 ملزم گرفتار کر کے 980 غیر منظور شدہ پتنگیں ، 146 چرخیاں برآمد کرلیں اور 27 مقدمات درج کر لئے ،آج (اتوار )بسنت کا تیسرا اور آخری دن ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں تین روزہ بسنت کے د وسرے روز بھی شائقین نے پتنگ بازی کا لطف اٹھایا،گھروں، پلازوں اور دیگر بڑی عمارات کی چھتوں پر پتنگ بازی کے سامان سمیت لذیز کھانوں کے انتظامات کئے گئے۔رنگ برنگی پتنگیں اور گڈے اڑنے سے شہر کی فضا بسنت کے رنگوں میں رنگ گئی ،امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی سربراہی میں امریکی وفدبھی بسنت منانے لاہور پہنچ گیا،وفد میں قونصل جنرل لاہور اسٹیٹسن سینڈ رز ، ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری جان مارک بھی شامل تھے ۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی اطلاعات و ثقافت عظمی ٰبخاری اور صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب بھرت نے وفد کا استقبال کیا۔عظمٰی بخاری نے کینیڈین ہائی کمشنر اوردیگر غیرملکی مہمانوں کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ بسنت نہ صرف لاہور کی ثقافتی شناخت بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی نے بھی پتنگ بازی میں حصہ لیا، تقریباً 20 مختلف بین الاقوامی میڈیا ہاؤسز کے نمائندے بھی لاہورمیں رنگا رنگ ثقافتی میلے کی کوریج کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف بھی بسنت منانے کیلئے اندورن لاہور سلطان ٹیپو بلڈنگ مستی گیٹ کے قریب اپنے ایک دوست کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے چھت پر بیٹھ کر اڑتی پتنگوں کا نظارہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ڈور اور گڈا بھی پکڑا۔ مسلم لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر، خرم بٹ اور احسن ڈار بھی موجود تھے ۔مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی حمزہ شہباز نے دوستوں کے ساتھ اندرونِ لوہاری گیٹ کے علاقہ میں اپنے دوست سابق ڈپٹی میئر چودھری نظافت کی چھت پر بسنت منائی اور گڈی اڑائی ، حمزہ شہباز کی فیملی کے ارکان بھی ان کے ساتھ بسنت میں شریک ہوئے ،وہاں ان کیلئے کھانے کا روایتی انداز سے اہتمام کیا گیا تھا۔دریں اثناء صدر لاہور چیمبر آف کامرس سمال انڈسٹریز امجد چودھری کی جانب سے بسنت کے دوسرے روز تاجر برادری کے لیے شاہ عالم مارکیٹ میں بسنت کا میلہ سجایا گیا،پارلیمانی سیکرٹری برائے اوور سیز پاکستانیز احسان اللہ بھٹہ، پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم تنویر سمیت تاجروں کی بڑی تعداد نے فیملیز اور بچوں کے ہمراہ بسنت منائی۔ایس ایم تنویر اور احسان بھٹہ نے بسنت فیسٹیول منانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے بسنت منائی ۔ مزید برآں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نے بسنت کو محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہیں ،بسنت کو محفوظ بنانے کیلئے عوام کا تعاون نہایت ضروری ہے ،اہالیان لاہور اپنی چھتوں کو محفوظ بنائیں ۔ ادھر گرین ٹاؤن کے علاقے میں درخت پر پھنسی کٹی پتنگ اتارنے کی کوشش میں 15 سالہ لڑکا زین پاؤں پھسلنے سے درخت سے زمین پر گر کر شدید زخمی ہوا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی ۔علاوہ ازیں مختلف علاقوں میں ڈور پھرنے اور چھتوں سے گرنے کے مختلف واقعات میں متعدد بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ۔بسنت فیسٹیول کے دوسرے روز بھی لاہور پولیس کی قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر 9 افراد ،منشیات کے استعمال میں ملوث 13 افراد اورسیفٹی راڈ نہ لگانے پر حالیہ کارروائیوں میں 60 موٹر سائیکل سواروں کو حراست میں لیا گیا ، سِول لائن کے علاقہ میں 2 ملزموں حماد اور ہارون کو کچا لارنس روڈ سے غیر قانونی شیشہ ڈور کے کارٹن سمیت گرفتار کر کے قبضے سے 130 تیار شیشہ ڈور کی چرخیاں برآمد کر لی گئیں ۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سپروائزری افسروں کو ہدایت کی ہے کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،افسر محفوظ بسنت کیلئے حکومتی ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کرائیں ۔سی ٹی او لاہور کے مطابق دوروزکے دوران دیگرشہروں سے 2لاکھ سے زائد گاڑیاں شہر میں داخل ہوئیں۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر