اپوزیشن رہنماؤں کا آج ملک بھر میں یومِ سیاہ اور یومِ سوگ منانے کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اپوزیشن رہنماؤں نے کہا ہے کہ 8 فروری کو یوم سیاہ اور یوم سوگ ایک ساتھ منایا جائے گا۔
اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے، ظلم کیخلاف ہم سب نے متحد ہونا ہے، ہم کسی کو پاکستان ڈبونے نہیں دیں گے۔علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، جب تک عوام کے نمائندے اوپر نہیں آتے ظلم ختم نہیں ہوگا، آج یوم سیاہ اور یوم سوگ بھی منائیں گے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 8 فروری کو ہمارا ووٹ چوری کیا گیا، پورے پاکستان سے اپیل ہے کہ شٹر ڈاؤن کریں اور پرامن طریقے سے باہر نکلیں۔سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں سب بھائی بھائی ہوں، آج یوم سیاہ اور یوم سوگ بھی ہوگا۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وطن عزیز میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جس میں کوئی سانحہ نہ ہو، بلوچستان میں دہشت گردی میں سیکڑوں لوگ شہید ہوئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر