دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم کو متحد ہونا ہوگا ، پی ٹی آئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) تحریک انصاف نے شہزاد ٹائون اسلام آباد کی خدیجتہ الکبریٰ امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے ۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں عبادت گاہ کو نشانہ بنانا ایک نہایت بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائی ہے جو دہشتگردوں کی درندگی اور پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم سازش کی عکاسی کرتی ہے ۔تحریک انصاف نے اس سانحے کو پورے ملک کے لیے ایک گہرا صدمہ قرار دیا۔تحریک انصاف نے دہشتگردی اور اس کے پیچھے موجود تمام عناصر کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس گھنائونے جرم میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے ۔پارٹی نے اس المناک واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم کو متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا ۔ پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے دشمن نے دل پر گہرا زخم لگایا ہے ۔اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا دوسری جانب پنجاب حکومت اور اس کے ترجمان بسنت کا جشن مناتے نظر آ رہے ہیں، جو شہدا کے غم کو مزید گہرا کر رہا ہے ۔ موجودہ صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجا ہو۔ یہ عہد ہم سب کو کرنا ہو گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر