پاک چین دوستی کو دشمن نقصان نہیں پہنچا سکتا : محسن نقوی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ کی اہم ملاقات ہوئی جس میں چینی سفیر نے بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ملاقات میں انسدادِ دہشتگردی سمیت داخلی سلامتی اور سکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ انٹیلی جنس شیئرنگ اور سائبر کرائمز کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔اس موقع پر چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے کہا کہ چین ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے اور ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں ،دکھ کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی منظم اور طے شدہ منصوبے کے تحت کی گئی مگر بلوچستان میں دہشتگردی پر سکیورٹی فورسزنے بروقت موثر رسپانس دیا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ پاک چین دوستی کو دشمن کسی صورت نقصان نہیں پہنچا سکتا،چینی شہریوں اور پروجیکٹس کی حفاظت بے حد عزیز ہے ، چینی شہریوں کو ہرممکن سکیورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے لہٰذا اسی تناظر میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ تشکیل دیا جا رہا ہے ۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی آپریشنز کیلئے جدید چینی ٹیکنالوجی اور ساز وسامان معاون ثابت ہوگا۔محسن نقوی اور چینی سفیر نے پاک چین سٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور چینی سفیر نے چینی شہریوں کی سکیورٹی پر اقدامات پر شکریہ بھی ادا کیا جب کہ محسن نقوی نے چین کی جانب سے ہر موقع پر غیر متزلزل حمایت پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر