13پروازیں منسوخ، متعدد تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

لاہور(نیشنل ٹائمز) انتظامی معاملات کے باعث ملک بھر کی 13پروازیں منسوخ جبکہ 48پروازیں تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔کراچی سے لاہور کی پروازوں میں غیر معمولی تاخیر اور منسوخی کی وجہ سے شائقین بسنت کو پریشانی کا سامنا ہے ۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے کراچی کی 22پروازوں میں سے 4منسوخ کر دی گئیں اور تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں کی تعداد 8رہی۔ فلائٹ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ لاہور سے کراچی کی پروازیں پی ایف 142، 143، 144اور 145منسوخ ہوگئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے کراچی کی پروازیں پی اے 401، 402، 403اور 405 دو سے 5گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔فلائٹ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ قومی ایئر لائن کی صبح کی پروازوں پی کے 302اور 303میں 5گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے لاہور کی نجی ایئر لائن کی پروازیں 9P846اور9P847میں ڈھائی گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔فلائٹ شیڈول میں مزید بتایا گیا ہے کہ لاہور سے دبئی کی پرواز پی اے 80، پی اے 410اور 416کی روانگی میں 6سے 11گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر