بسنت: انتظامی دعوے دہرے رہ گئے، 1 نوجوان جاں بحق، 3 بچوں سمیت 6 زخمی

لاہور(نیشنل ٹائمز) بسنت پر انتظامی دعوے دہرے کے دہرے رہ گئے، ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 3 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے بتایاکہ سکھ نہر کے قریب 25 سالہ علی رشید کٹی پتنگ اتارنے کے لئے بجلی کے کھمبے پر چڑھا، کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش کوضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔رات 12 بجے کے بعد بسنت کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے، گلشن راوی کے علاقے میں 8 سالہ ارحا کو گلے پر ڈور پھر گئی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئی، راوی روڈ کے علاقے میں چھت سے گرنے کے باعث ثاقب نامی شخص زخمی ہوگیا۔لوئر مال کے علاقے میں پتنگ لوٹتے ہوئے 12 سالہ عبد الواحد زخمی ہوگیا، گلشن راوی کے علاقے میں 14 سالہ سلمان درخت سے پتنگ اتارتے ہوئے زخمی ہوا۔ڈیفنس فیز5 میں 21 سالہ رافع تنویر موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا، رافع تنویر گردن پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا، گلشن راوی میں ڈور پھرنے سے45 سالہ شبیر زخمی ہوا، متاثرہ شخص کے چہرے اور ناک پر ڈور پھری جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر