پنجاب اسمبلی :کشمیر کے حق میں قرارداد کثرتِ رائے سے منظور

لاہور (نیشنل ٹائمز)پنجاب اسمبلی نے متعدد اہم مسودہ قوانین کی منظوری دے دی جبکہ پانچ فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کشمیر کے حق میں قرارداد بھی کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی۔ اجلاس ایجنڈا مکمل ہونے پر غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس منگل کے روز تین گھنٹے تیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے کی۔ اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے متعلق سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہا، پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد طارق نے اراکین کے سوالات کے جوابات دئیے ۔ اس موقع پر حکومتی رکن امجد علی جاوید نے مطالبہ کیا کہ اربن یونٹ کے بورڈ میں منتخب عوامی نمائندوں کو شامل کیا جائے کیونکہ اپنے حلقوں کے مسائل عوامی نمائندے بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔ایوان میں پانچ فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیر کے حق میں قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کی گئی۔قرارداد وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔اجلاس کے دوران سینئر سٹیزنز ویلفیئر پنجاب بل 2025، ستھرا پنجاب اتھارٹی بل 2025، معذور افراد کو بااختیار بنانے سے متعلق ترمیمی بل، کنٹرول آف نارکوٹکس ترمیمی بل، کریمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل، ضابطہ فوجداری ترمیمی بل، صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیمی بل 2026، ایکوا کلچر اتھارٹی بل 2026، وقف املاک پنجاب ترمیمی بل 2026 اور دی پنجاب لیبر کوڈ بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لئے گئے ۔اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن وقاص مان نے بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا، جس پر پارلیمانی سیکرٹری قانون خالد رانجھا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز میں وکیل مقرر ہیں اور اگر کسی قسم کی شکایت ہے تو عدالتوں سے رجوع کیا جا سکتا ہے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر