بجٹ تیاریاں:وفاقی ملازمین اور خالی اسامیوں کا ڈیٹا طلب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزارت خزانہ نے مالی سال 2027 – 2026-کے بجٹ کیلئے وفاقی حکومت کے ملازمین کی منظور شدہ، موجودہ اور خالی اسامیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ وفاقی وزارتوں کو فارم-X (Posts Proforma – Federal Government Employees) بھجوایا گیا جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ 20 فروری تک مطلوبہ معلومات فراہم کریں۔ ہر ادارہ پے سکیل، پوسٹ کوڈ، عہدہ، گزشتہ سال منظور شدہ اسامیوں کی تعداد، رواں مالی سال کے دوران اضافہ یا کمی، 31 جنوری 2026 تک منظور شدہ اسامیوں کی مجموعی تعداد، موجودہ ملازمین اور خالی اسامیوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرے گا۔ تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی ادائیگی کے طریقۂ کار (Pre-Audit AGPR/DAO یا Assignment Account) کی معلومات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔ جن اداروں اور محکموں کو ادائیگی اے جی پی آر کے ذریعے کی جاتی ہے انہیں او ایم ماڈیول پروفارما بھی ساتھ منسلک کرنا ہوگا۔ تمام معلومات کی جانچ اور تصدیق کے بعد فارم چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس آفیسر کے ذریعے بھجوانے کی ہدایت دی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق تاخیر یا نامکمل معلومات کی صورت میں بجٹ تخمینہ کی تیاری متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر