مقبوضہ وادی کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق جلد آزادی کی صبح دیکھے گی: فیلڈ مارشل

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے مظالم، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کشمیری عوام کی جائز جدوجہد اور ان کی امنگوں کو دبانے میں ناکام رہی ہیں، مقبوضہ وادی کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق جلد آزادی کی صبح دیکھے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا، تحریک آزادی کے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا، شہدائے جموں و کشمیر کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معززین اور سابق فوجیوں سے ملاقات کی، مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں جرات، عزم اور بے لوث جدوجہد کی روشن مثال ہیں، شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل تک مسئلہ کشمیر اجاگر کرتا رہے گا، مقبوضہ وادی کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جلد آزادی کی صبح دیکھے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے مشکل آپریشنل حالات کے باوجود کشمیر میں تعینات افسران اور جوانوں کی تعریف کی، جوانوں کی غیر متزلزل وابستگی، بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری کو سراہا۔فیلڈ مارشل نے ہر سطح پر اعلیٰ آپریشنل تیاری اور مؤثر ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا اور فرنٹ لائن پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا، مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر