ازبک صدر پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، 21 توپوں کی سلامی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا۔۔
ازبک مہمان کا نور خان ایئربیس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، ثقافتی ملبوسات میں ملبوس بچوں نے گلدستے پیش کیے، بچوں نے دونوں ملکوں کے پراچم تھام رکھے تھے۔اس موقع پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی ہارون اختر خان بھی موجود تھے جبکہ ازبک صدر کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ازبکستان کے صدر وزیراعظم اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے جبکہ شہباز شریف اور شوکت مرزیایوف کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ترجمان نے بتایا کہ ازبک صدر پاکستان۔ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کریں گے، پاک۔ازبک مذاکرات میں تجارت، توانائی اور دفاعی تعاون پر بات ہوگی جبکہ تعلیم، عوامی روابط اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر بھی زور دیا جائے گا۔خیال رہے ازبک صدر شوکت مرزیایوف کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہوگا، دورہ پاک۔ازبک تعلقات میں تیزی سے بہتری کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر