چینی کی خوردبرد ،نیب کا ٹی سی پی افسران کیخلاف ریفرنس دائر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی احتساب بیورو کراچی نے سری شوگر مل مالکان اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے افسران کے خلاف چینی کی مبینہ خوردبرد کی تحقیقات کے بعد احتساب عدالت کراچی میں ریفرنس دائر کر دیا ہے ۔نیب کراچی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزارتِ تجارت نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے حاصل کی گئی 5365 میٹرک ٹن چینی کی مبینہ خوردبرد سے متعلق چیئرمین نیب کو شکایت ارسال کی تھی۔ مذکورہ معاملہ بعد ازاں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نوٹس میں بھی آیا، جس پر کمیٹی نے معاملہ تحقیقات کے لیے نیب کے سپرد کر دیا۔شکایت کی بنیاد پر نیب کراچی نے قومی احتساب آرڈیننس کی متعلقہ دفعات کے تحت چینی کی خوردبرد اور غبن کے الزامات پر انکوائری شروع کی۔ انکوائری کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ملزموں نے مبینہ طور پر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے افسران کی ملی بھگت سے اس جرم کا ارتکاب کیا۔نیب کے مطابق تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزموں کے اقدامات کے باعث قومی خزانے کو تقریباً 959.758 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب حکام کے مطابق انکوائری مکمل ہونے کے بعد معاملے کو باقاعدہ تحقیقات میں تبدیل کیا گیا، جس کے بعد نیب کراچی نے احتساب عدالت کراچی میں ملزموں کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا۔ ترجمان نیب کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی شکیل احمد درانی نے تحقیقاتی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے لوٹی گئی رقم کی وصولی اور بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے ادارے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر