عمران خان ملک و خیبرپختونخوا کو کمزور کرنا چاہتے :خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیردفاع خوا جہ آصف نے کہا بانی پی ٹی آئی ملک اور خیبرپختونخوا کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، عمران خان اور اور ان کے خاندان کا کردار کھل کرسامنے آچکا ہے ۔خواجہ آصف نے علیمہ خان کے بیان کو پاکستان کی سالمیت کیخلاف قراردے دیا اور کہا علیمہ خان نے بیان دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اگر رہا نہیں ہوتے تو ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مل کر صوبہ خیبرپختونخوا کو بند کردینا چاہئے ۔ پاکستان کسی جاگیر نہیں ہے ، یہ نہ میری اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی اور اس کے خاندان کے جاگیر ہے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں دہشتگردی کا واقعہ ہو یا خیبرپختونخوا کے حالات، ہم مشکل اور چیلنجنگ حالات سے گزر رہے ہیں۔، جیسے ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا انشاء اللہ ان تمام چیلنجز سے بھی سرخرو ہونگے ۔وزیر دفاع نے کہا کہ اس جماعت کی تمام تر سیاست بانی پی ٹی آئی کی قید سے شروع ہو کر اسی پرہی ختم ہو جاتی ہے ، اگر صوبہ خیبرپختونخوا وفاق کے ساتھ ورکنگ ریلشن شپ رکھنا چاہتا ہے تو اس جماعت کو یہ بھی قابل قبول نہیں ہے ، پاکستان 25 کروڑ عوام کا ملک ہے اور اس عوام کے بھی اتنے ہی حقوق ہیں جتنے بانی پی ٹی آئی کے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو قانون کا سامنا کرنا چاہئے جو گرہیں انہوں نے ملک کیلئے باندھی تھیں آج وہ ہم دانتوں سے کھول رہے ہیں، اس جماعت کو پاکستان کے حقیقی مسائل اور شہداء کی لازوال قربانیوں پر بات کرنے کی کبھی توفیق نہیں ہوئی۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر