پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بھارتی مظالم کے شکار مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کا دن منایا جا رہا ہے۔
دنیا بھر میں 5 فروری کا دن یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ دن مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے عزم کی تجدید کا دن ہے، کراچی سے خیبر اور گلگت سے گوادر تک پورا پاکستان یک زبان ہو کر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر رہا ہے۔وزارت امور کشمیر کے زیراہتمام چائنہ چوک سے ڈی چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں وفاقی وزراء، مذہبی و سیاسی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھے والے افراد نے شرکت کی۔کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی، جبکہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں، سیمینارز منعقد کئے جا رہے ہیں، جن میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی جانب عالمی برادری کی توجہ بھی مبذول کروائی گئی۔اس کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بھی آج ہوگا جس میں وزیراعظم پاکستان شہبازشریف خصوصی شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ کشمیری عوام کی لازوال جدوجہد آزادی کے دوران جہاں ہزاروں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، وہیں ایک ہزار سے زائد کشمیری شہری بھارت کی مختلف جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں بھی جھیل رہے ہیں۔بھارت کشمیری عوام کی کھربوں روپے کی جائیدادیں ضبط کرنے کے علاوہ ان کے کاروباری مراکز اور گھر بھی جلا کر دیکھ چکا مگر غیور کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کیلئے آج بھی سینہ سپر ہیں، یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کشمیری عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ اس جدوجہد کی راہ میں وہ اکیلے نہیں، پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت ہو یا پوری پاکستانی قوم، ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔دہائیوں سے کشمیر پر بھارتی قبضہ اور ریاستی جبر عالمی برادری سے تقاضا کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہو، یوم یکجہتی کشمیر اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ کشمیری عوام تنہا نہیں، پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر