کسی بھی دہشت گرد اور سہولت کار کو نہیں چھوڑا جائے گا: فیلڈ مارشل

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے دورہ کوئٹہ کے دوران سکیورٹی صورتِ حال پربریفنگ لی۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سیدعاصم منیر نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی، اںہوں نے زخمی فوجیوں، ایف سی، پولیس اہلکاروں سےملاقاتیں بھی کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ کسی بھی دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو نہیں چھوڑا جائے گا اور تمام عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سید عاصم منیر نے کہا کہ تشدد اور دہشت گردی کو کسی بھی جواز یا بہانے کے تحت درست قرار نہیں دیا جا سکتا، تمام عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔آخر میں فیلڈ مارشل نے مادرِ وطن کو غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں سے بچانے میں جوانوں کی بہادری اور ثابت قدمی کی تعریف کی اور تمام زخمیوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر