3سال میں ایک لاکھ 95ہزار شناختی کارڈ بلاک ،46ہزاربحال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایوانِ بالا کو بتایا گیا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 95 ہزار کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز بلاک کیے گئے ، جبکہ اسی عرصے میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے 486 کلوگرام منشیات ضبط کی گئیں۔وزارت داخلہ نے وقفۂ سوالات میں تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ تین برسوں میں خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 72703 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے ۔ سندھ میں 49666، پنجاب میں 29852 اور بلوچستان میں 34990 شناختی کارڈز بلاک ہوئے ۔ اسلام آباد میں 5731، آزاد کشمیر میں 1410 اور گلگت بلتستان میں 758 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے ۔وزارت داخلہ کے مطابق سیکشن 18 کے تحت 1 لاکھ 30 ہزار 885 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے جبکہ عدالتی احکامات پر 64 ہزار 225 شناختی کارڈز کے خلاف کارروائی کی گئی۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران 46 ہزار سے زائد بلاک شدہ شناختی کارڈز بحال بھی کیے جا چکے ۔ اس وقت 1 لاکھ 48 ہزار سے زائد شناختی کارڈز تاحال بلاک ہیں اور ان سے متعلق انکوائری کا عمل جاری ہے ۔ نادرا کے مطابق یہ شناختی کارڈز غلط معلومات فراہم کرنے اور مقدمات کی پیروی نہ کرنے کے باعث بلاک کیے گئے ۔ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں 214 کیسز درج کیے گئے اور 263 افراد گرفتار ہوئے ۔ سال 2023 میں 3 کلوگرام منشیات ضبط ہوئی، 4 کیسز درج اور 4 گرفتاریاں ہوئیں۔ سال 2024 میں 176 کلوگرام منشیات ضبط کی گئی، 102 کیسز بنے اور 125 افراد گرفتار ہوئے جبکہ سال 2025 میں 307 کلوگرام منشیات ضبط ہوئی، 108 کیسز درج اور 134 گرفتاریاں عمل میں آئیں۔منشیات کے استعمال سے متعلق سروے کے مطابق سب سے زیادہ شرح خیبر پختونخوا میں دیکھی گئی جہاں 11 فیصد آبادی متاثر پائی گئی۔ سندھ میں یہ شرح 6.5 فیصد، پنجاب میں 4.8 فیصد جبکہ بلوچستان سے دستیاب محدود اعدادوشمار کے مطابق تقریباً 5.1 فیصد آبادی منشیات استعمال کرتی ہے ۔ علاوہ ازیں سینیٹ میں نجکاری کمیشن آرڈیننس 2000 میں مزید ترمیم کا بل 2025 اور تحف مخبر و نگران کمیشن کے قیام کا بل 2025 متفقہ طور پر منظور کر لیے گئے ۔پریذائیڈنگ افسر آغا شاہ زیب درانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس ہوا تو وقفہ سوالات کے بعد جے یو آئی کے رکن مولانا عطا الرحمان نے کورم کی نشاندہی کردی پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائے جانے کے باوجود کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس جمعہ 6 فروری صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر