قصور : 3 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق، شادی ہال سیل

لاہور،قصور (نیشنل ٹائمز) قصور کے علاقہ مصطفی آباد میں بلدیہ کی مبینہ غفلت سے 3سالہ بچہ شادی ہال میں تقریب کے دوران کئی فٹ گہرے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔مصطفی آباد کا رہائشی 3سالہ علی حور شادی ہال میں تقریب کے دوران کھیل رہا تھا کہ شادی ہال کے سیوریج کے کھلے مین ہول میں جاگرا، راہگیروں نے بچے کونکالااور طبی امداد کے لیے نجی ہسپتال منتقل کیامگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ 3سالہ علی حور کی موت پر گھر میں کہرام مچ گیا، اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شادی ہال کو سیل کردیاجبکہ غفلت برتنے پر شادی ہال کے مالک کو بھی گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا۔بچے کے والد نے کہا لاہور واقعے کے بعد بھی مقامی انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہ لیا، میرے بیٹے کی کل سالگرہ تھی، آج وہ ہمارے ہاتھوں میں دم توڑ گیا، مریم نواز کا کسی نے اثر نہیں لیا میرا بچہ چلا گیا میرے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے ، میری وزیر اعلیٰ اور اعلیٰ حکام سے اپیل ہے یہ جو زیادتی ہو رہی ہے اس کو روکا جائے تاکہ کسی اور کی جان نہ جا سکے ۔ ادھر چونیاں میں گٹروں کے ڈھکن لگانے کی بوگس کارروائیوں کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرچیف آفیسر چونیاں ظل ہما فاطمہ کو پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کر دیا گیا۔



  تازہ ترین   
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر