یو اے ای نے 2 ارب ڈالر قرض صرف ایک ماہ کیلئے رول اوور کر دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض صرف ایک ماہ کیلئے رول اوور کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ 2 ارب ڈالر کی میچورٹی جنوری میں مکمل ہو گی، فروری تک عارضی توسیع کی گئی جبکہ پاکستان نے دوبارہ یو اے ای سے ایک سال کیلئے قرض رول اوور کرنے کی درخواست کر دی۔متحدہ عرب امارات کے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں بطور سیف ڈپازٹ موجود ہیں، جولائی میں ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط میچور ہونے والی رول اوور متوقع ہے، آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کے دوران رول اوور کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے قرض پر شرح سود 6.5 فیصد سے زائد ہونے کا امکان ہے، وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی یو اے ای حکام سے بات چیت جاری ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ رواں مالی سال مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کا ہدف ہے، اس سلسلہ میں چین، سعودی عرب اور یو اے ای سے سیف ڈپازٹس رول اوور کا پلان تیار ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر