سی ٹی ڈی پنجاب کیلئے ڈیڑھ ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور

لاہور (نیشنل ٹائمز)پنجاب میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے سی ٹی ڈی کومزید فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اس حوالے سے صوبائی کابینہ نے فوری طورپر1ارب50کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی ۔درخواست میں کہاگیاکہ اینٹی ڈرون یونٹس اورجدیدآلات کیلئے سب سے بڑی ڈیمانڈ 1ارب14کروڑ 9لاکھ67 ہزار روپے درکار ہیں، سافٹ ویئراپ گریڈیشن کیلئے 9 کروڑ 49 لاکھ رو پے مانگے گئے ہیں، چوتھی شیڈولرز کی جی پی ایس اور سیلولر مانیٹرنگ پر 35 کروڑ رو پے خرچ کرنیکی تجویز تھی۔کمانڈ اینڈ کنٹرول اور نگرانی کی گاڑیوں کیلئے 20 کروڑ 84 لاکھ روپے کی ضرورت ہے جبکہ جدید سالٹ ویپنز اور ایکسسریز کیلئے 45 کروڑ 99 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ ہے ۔سی ٹی ڈی پنجاب نے ہنگامی ضروریات کیلئے 3ارب7کروڑ25 لاکھ روپے اضافی فنڈزکی درخواست کی تھی ۔پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی کوجدیدٹیکنالوجی سے لیس کیاجائیگاتاکہ دہشت گردوں کیخلاف موثرکاروائیاں جاری رکھی جاسکیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر