احتجاج کیس :علیمہ خان کو آج گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے اور راول ٹائون سرکل کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو حکم دیا ہے کہ آج منگل کو ملزمہ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں۔ عدالت کی جانب سے علیمہ خان کی عدم پیشی کی بنیاد پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد شاہ نے 26 نومبر 2024 کو تحریک انصاف کی طرف سے احتجاج پر راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں درج ہونے والے مقدمے کی سماعت کی۔علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے اپنی موکلہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی۔ ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کے اکاؤنٹس اور شناختی کارڈ جب تک ڈی فریز نہیں ہونگے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوں گی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی ۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ جب تک ملزمہ عدالت میں پیش نہیں ہوگی ان کے بینک اکائونٹس اور شناختی کارڈ بلاک رہیں گے ۔ عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کردئیے اور مقدمے کی سماعت آج تک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر