بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کا تعاقب، مزید 22 دہشت گرد جہنم واصل، 3 دن میں 177 مارے گئے

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کا تعاقب کرتے ہوئے مزید 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، تین دن میں 177 دہشت گرد مارے گئے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری ہیں، گزشتہ رات پیچھا کرتے ہوئے مزید 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ 3 روز کے دوران کئے جانے والے آپریشنز میں کم سے کم کل ملا کر 177 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے ۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز بشمول انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس مختلف جگہوں پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کر رہی ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل کوئٹہ، گوادر، پنجگور، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، تمپ اور پسنی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔دہشت گردوں نے ان حملوں میں گوادر کے ایک مزدور گھرانے کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا جس میں ایک عورت اور تین بچے بھی شامل تھے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا تعاقب کیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتی جائے گی، دہشت گرد عورتوں اور بچوں کو استعمال کرتے ہیں، انہیں ڈھال بھی بناتے ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز۔ پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیز نے بروقت اور موثر کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فتنہ الہندوستان اور انکے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، بلوچستان میں قیام امن کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر