خواتین، بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے: وزیر دفاع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین اور بچوں پر حملے کرنے والے دہشتگردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی بلوچوں کی بڑی تعداد موجود ہے،بلوچستان میں میڈیکل کالجزسمیت بڑی تعداد میں تعلیمی و تربیتی ادارے موجود ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں وفاق سمیت ہر صوبے میں کرپشن ہے، کرپشن ایک ایسا دیمک ہے جو ہمارے قومی سٹرکچر کو کھا رہا ہے، بلوچستان میں تیل سمیت مختلف اشیا کی روزانہ سمگلنگ ہو رہی ہے، تیل کی سمگلنگ سے دہشت گرد روزانہ 4 ارب کما رہے ہیں اور ایران سے 40 روپے لٹر تیل لے کر کراچی میں200 روپے لٹر بیچ رہے ہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ این ایف سی کے تحت بلوچستان کا حصہ 933 ارب روپے ہے، بلوچستان میں جرائم پیشہ افراد محرومیوں کا بیانیہ بناتے ہیں، جو دہشت گرد مارے جا رہے ہیں اِن کا مسنگ پرسن میں نام ہے، مسنگ پرسن مسقط، عمان، دبئی میں بیٹھے اور اُن کی فیملیز یہاں ریاست سے الاؤنس لے رہی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ کلبھوشن یادیو بلوچستان سے پکڑا گیا، بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے، دہشت گردوں کے پاس20،20 لاکھ روپے کی رائفل ہے، دہشت گرد امریکی اسلحہ استعمال کرتے ہیں، دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں پر حملہ کرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، دہشت گرد معصوم شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں، سیاست دان اپنے اختلافات بھلا کر سکیورٹی فورسز کے پیچھے کھڑے ہوں، میری اپیل ہے اِس ایک ایشوز پر سب کو متحد ہونا ہوگا۔وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردوں کو ریاست کی طاقت کےساتھ جواب دیا جائے گا، پورا ایوان دہشت گردی کے خلاف یکجا ہو جائے، دہشت گردوں کے خلاف لڑنا صرف افواج نہیں پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر