بلوچستان میں کوئی ناراض نہیں،کسی اگر مگرکے بغیر دہشتگردوں کو دہشتگردکہا جائے: رانا ثنااللہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نےکہا ہےکہ کسی اگر مگر کے بغیر دہشت گردوں کو دہشت گرد کہا جائے، بلوچستان میں کوئی ناراض نہیں،کوئی حقوق کا معاملہ نہیں۔سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مجرمانہ سرگرمیاں چند گروہ مل کر کہیں بھی کرسکتے ہیں، محفوظ علاقوں میں بھی گروہ مل کر لوگوں کو یرغمال بنالیتے ہیں، بلوچستان میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث لوگ بس روک کر مسافروں کو اتارلیتے ہیں، وہ دوسرے صوبوں کے لوگوں کو ان کی فیملی کے سامنے شہید کرتے اور چھپ جاتے ہیں، وہ جعفر ایکسپریس میں لوگوں کو مارتے ہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یہ کس بات کی ناراضی ہےکہ آپ بےگناہ لوگوں کو شہید کریں، جعفر ایکسپریس واقعےکے دہشت گردوں کی میتیں کوئٹہ اسپتال لائی گئیں تو کس نے جاکر انہیں قبضے میں لیا؟ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کسی اگر مگر کے بغیر دہشت گردوں کو دہشت گرد کہا جائے، بلوچستان میں کوئی ناراض نہیں،کوئی حقوق کا معاملہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دشمن کی ایماء پر پاکستان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، ان پرکسی ابہام کے بغیر ایکشن ہونا چاہیے، جیسے معرکہ حق میں دشمن کو ذلت ملی، ان دہشت گردوں کو بھی ایسے ہی انجام سے دوچار کیا جائےگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر