فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبین عرب مسلح کے سربراہ خلیفہ ابو القاسم حفتر کی ملاقات

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کمانڈر اِن چیف لیبین عرب مسلح افواج فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر اِن چیف لیبین عرب مسلح افواج فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی پہنچے۔ڈپٹی کمانڈر اِن چیف لیبین عرب مسلح افواج لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر بھی ہمراہ تھے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر اور ڈپٹی کمانڈر اِن چیف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی بالخصوص متعلقہ خطوں کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پیشہ ورانہ تعاون پر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور لیبیا کی مسلح افواج کے درمیان مسلسل روابط اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیبیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے ، لیبیا میں امن، استحکام اور ادارہ جاتی ترقی کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئی جو دیرینہ دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے۔قبل ازیں نور خان ائیر بیس آمد پر فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر کا استقبال کیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈر اِن چیف لیبین عرب مسلح افواج کا استقبال کیا جبکہ معزز مہمان نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور جی ایچ کیو میں یادگارِ شہدا پر پھول رکھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر