وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس وزیراعظم سے زیادہ پاور :نجم سیٹھی

لاہور(نیشنل ٹائمز)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مجھ سے سوال کئے جاتے ہیں کہ فلاں کو وزیراعظم اور فلاں کو نائب وزیراعظم بنادیا جائے ، کیسا رہے گا؟،ان کیلئے عرض ہے بٹن دبانے سے وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کوئی نہیں بنتا، مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، پنجاب ایک پورا ملک ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس جتنی پاور ہے وہ وزیراعظم کے پاس نہیں ، پنجاب ٹریننگ گراؤنڈ ہے اور جو پنجاب چلا سکتا ہے وہ پاکستان چلا سکتا ہے ، نوازشریف، شہباز شریف بھی پنجاب سے شروع ہوئے تھے ،لاجک بھی یہی ہے مریم نواز پنجاب سے شروع ہوں۔دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘آج کی بات سیٹھی کے ساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ مریم نواز ایک اہم سیٹ پر ہے ،ابھی اس کیلئے بڑا وقت پڑا ہے ، الیکشن ہونگے پھر وہ قومی اسمبلی جائے ، وہاں سے وزیراعظم بنے گی۔اس کیلئے کافی وقت لگے گا ،اسحا ق ڈار کو ڈپٹی پرائم منسٹر اس لئے بنایا گیا کیونکہ ہر جگہ شہباز شریف نہیں پہنچ سکتے ، اس وجہ سے اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم کا عہدہ دیا گیا ، ڈار بہت اہم ہیں جب وہ کوئی بات ،معاملے طے کرتے ہیں تو سمجھیں بات ڈن ہو گئی ، اسحاق ڈار نوازشریف اور شہباز شریف کے بہت قریب ہیں ، بڑا اچھا اور سوچا سمجھا فیصلہ تھا کہ ڈار کوڈپٹی پرائم منسٹر بنایا ۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپی سوچ رہے ہیں کہ ان کی کوئی 250 ارب ڈالر کی امریکا کو جو ایکسپورٹس تھیں وہ اب تھوڑی بہت انڈیا کی طرف منتقل ہونگی، ہوسکتا ہے بھارت مطالبہ کرے ہمیں پاکستان پر کوئی ایڈوانٹیج دیں،پاکستان کو جو جی ایس پی پلس سٹیٹس ملا ہوا ہے اسکا براہ راست تعلق انسانی حقوق سے ہے ، یورپ کا پاکستان کے ساتھ کوئی سٹریٹجک انٹرسٹ نہیں ، انڈیا کے ساتھ ہے ، تو اب کیا انڈیا ڈیمانڈ کرے گا کہ پاکستان کو جو سپیشل سٹیٹس دیا ہوا ہے اس کو اپ کم کریں، یہ نہیں پتہ یورپ کیسے ری ایکٹ کرتا ہے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر