کراچی پر جتناظلم ہوسکتاتھا ہوچکا،شہربارود کے ڈھیرپر:متحدہ

کراچی (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ دادرسی نہیں کرسکتے تو یہ گورنر ہاؤس کرے گا، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ ہاؤس کو متنبہ تو کیا جاسکتا ہے لیکن ان سے کوئی امید نہیں رکھی جاسکتی۔جبکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو اب شہر کا فیصلہ کرانا چاہیے ۔گورنر ہاؤس میں سانحہ گل پلازہ کے متاثرین سے متعلق تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں فاروق ستار، علی خورشیدی سمیت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، گل پلازہ کمیٹی کے صدر تنویر پاستا، تاجر رہنما جاوید بلوانی، زبیر موتی والا سمیت دیگر بھی شریک ہوئے ۔ چیئرمین ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کاکہناتھا کہ یہ شہر جن کا ہے نہیں وہ یہاں سیاست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جتنا ظلم ہوسکتا تھا اس شہر پر ہوچکا ہے ، وہ چاہتے ہیں یہ شہر بیروت بن جائے ، ایم کیو ایم کے ہوتے ہوئے کوئی اسے بیروت تو بنا سکتا ہے لیکن بے غیرت نہیں بناسکتا، یہ شہر بارود کے ڈھیر پر بسا ہوا ہے ، سانحات، واردات، حق تلفیوں کے بارود بچھا رکھے ہیں اس شہر میں، اب کوشش ہے کہ یہ شہر ملبے کا ڈھیر بن جائے ۔انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا وی وی آئی پی وہ ہوتا ہے جو ٹیکس دیتا ہے ، اس شہر میں اب انہی ٹیکس والوں کو جلا کر عمارتوں میں دفن کیا جا رہا ہے ، گل پلازہ کے متاثرین کو گورنر سندھ اور ایم کیو ایم مل کر پلاٹ دے گی،مسئلہ فائر ٹینڈر کے پانی کا نہیں حکمرانوں کی آنکھوں کے پانی کا ہے ، ایم کیو ایم کے جب بھی میئر آئے اسی دور میں فائر ٹینڈرز آئے ، کراچی کے فائر ٹینڈرز دادو ، سکھر لاڑکانہ میں ان حکمرانوں کی اوطاقوں میں کھڑے ہیں۔خالدمقبول نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بھارتی اسپانسرز دہشت گردوں نے جو خاک و خون کا کھیل جاری رکھا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ یہاں سے جو ٹیکس لیا جاتا ہے اس کا 5 فیصد بھی یہاں نہیں لگایا جاتا، اگر ہماری آواز اس سانحے پر بلند نہ ہوتی تو لواحقین کا کام آسان نہیں ہوتا، آج تقریب میں سب لوگ دھوپ میں بیٹھے ہیں جس کا مقصد یہ بتانا تھا کہ گل پلازہ میں لوگ آگ کی تپش سے کیسے مر گئے ،ہم نے بلڈرز سے بات کی ہے ، لواحقین کو مفت پلاٹ دیں گے ،گل پلازہ کی آگ کے ہم سب ذمہ دار ہیں، یوسی ناظم، ٹاؤن ناظم اور میئر کراچی سب ذمہ دار ہیں،جماعت اسلامی کے نو ٹاؤنز ہیں، ایم کیو ایم کے بائیکاٹ سے آپ کامیاب ہوئے ،آپ ہماری طرح آواز بلند کریں، آج شارع فیصل پر اسٹیج لگایا جارہا ہے آپ اپنے نو ٹاؤنز کا حساب دیں، تختی لگانی ہو تو یہ پہنچ جاتے ہیں ،ہمیں تو اب پتا لگا کہ یہ بھی لیز کے معاملات میں شامل ہیں، فاروق ستار سے پہلے لیز انہوں نے دی تھی۔انہوں نے کہا کے پی سے وزیر اعلیٰ کراچی آگئے اور کہا کراچی ہمارا ہے ، گل پلازہ میں لوگ مر گئے اب نہیں کہہ رہے کہ کراچی ہمارا ہے ، اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھ جاتے ہیں مگر گل پلازہ کے باہر نہیں بیٹھتے ۔فاروق ستار نے کہا خالد مقبول کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ ان کی ہدایت پر اس سانحے پر سب سے پہلے گورنر سندھ پہنچے ، فارنزک لیبارٹری پانچ سال سے کیوں نہیں بن پائی؟ پی ڈی ایم اے سانحے پر کہاں غائب تھی؟ دروازے اور دیوار توڑ کر لوگوں کو کیوں نہیں بچایا جاسکا؟ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے ۔زبیر موتی والا نے کہا صدر پاکستان،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، ہم فائر سیفٹی کے حوالے سے بھی تربیت کا کام کررہے ہیں ۔تنویر پاستا نے کہا گورنر سندھ نے یقین دلایا کہ جب تک ہمارے تاجر بحال نہیں ہوتے وہ ہر قدم پر ساتھ ہیں ۔جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے کہا میری کوشش ہے متاثرین کے لیے آواز بلند کروں، میں نے کہا تھا آگ جس طرح بجھائی جارہی تھی وہ عمارت گرنے کا انتظار کیا جارہا تھا۔مولانا بشیرفاروقی نے کہا گورنر سندھ وہ کام کراسکتے ہیں جو ماضی میں کسی نے نہیں کیا، ایسا سیل قائم کریں جہاں ہر شخص کی فریاد پہنچے ، متاثرین کو گھر کے اخراجات کے لیے سیلانی جو کردار ادا کرسکتا ہے کررہا ہے ۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر