پاکستان سمیت 8 ممالک کی اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی خلاف ورزیوں کی مذمت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں پر پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان جاری کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔اسرائیلی اقدامات سے کشیدگی میں اضافہ اور امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، وزرائے خارجہ نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا اس نازک مرحلے پر انتہائی ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے کسی بھی عمل سے گریز کریں جو موجودہ عمل کو نقصان پہنچا سکتا ہو۔اسلامی ممالک نے اسرائیلی اقدامات کو سیاسی عمل کیلئے براہ راست خطرہ اور سازگار حالات پیدا کرنے میں رکاوٹ قرار دے دیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر