لاہورد(نیشنل ٹائمز)پنجاب مریم نواز شریف نے میانوالی میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنائے جانے پر اظہار تشکرکیا اور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلا کر دم لیں گے ۔ پنجاب کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت پوری کریں گے ۔
ملک کو دہشتگردی سے نجات دلاکر دم لیں گے:مریم نواز



