ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد(دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں مادرِ وطن پر قربان ہونے والے 10 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے بلوچستان کے امن کو نشانہ بنانے کی مزموم کوشش کو بری طرح ناکام بنانے اور دشمن کے ارادوں کو خاک میں ملانے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پذیرائی کی۔انہوں نے کوئٹہ، نوشکی، دالبندین، پسنی اور گوادر میں 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے منظم حملوں کو ناکام بنانے اور 58 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔وزیراعظم نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں مختلف آپریشنز میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم 88 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر ارض وطن کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کیا اور شہداء کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے، سکیورٹی فورسز کے افسران و جوان اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ارض وطن کی حفاظت میں مصروف عمل ہیں۔
دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک: محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور وزیرداخلہ محسن نقوی کا حملے ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک ملانے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں: بلاول بھٹو
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی نیٹ ورک کی کمر توڑ دی۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں کے بعد بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلوچستان میں حملے ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہید اہلکاروں نے اپنی جان پر وطن کی حفاظت کو ترجیح دی، قوم ان کی مقروض ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر