سانحہ بھاٹی گیٹ کے ملزمان عدالت پیش، چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور(نیشنل ٹائمز) بھاٹی گیٹ میں ماں بیٹی کے نالے میں گر کر جاں بحق ہونے کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ہو گئی، ملزمان کو عدالت پیش کر دیا گیا، چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔
سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس مگھیانہ نے کیس کی سماعت کی، پولیس نے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی، ملزمان کے وکیل نے مخالفت کی، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ملزمان پروجیکٹ منیجر اصغر علی ، سیفٹی انچارج محمد ہنزلہ ، سائٹ انچارج احمد نواز، ڈائریکٹر کمپنی سلمان یاسین اور عثمان یاسین کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔دورانِ سماعت وکیل ملزمان نے بتایا کہ ایک کروڑ روپے متاثرہ فیملی کو دے دیے گئے ہیں، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چیک دیا، بارہ کروڑ روپے اکاؤنٹ میں موجود ہیں، قانون یہ کہتا ہے مقدمہ کی دفعہ 322 کے مطابق صرف دیت ہے، اس پر سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ مقدمہ میں دفعہ 316 بھی آزاد کر دی گئی ہے۔ملزمان کے وکیل نے مزید کہا کہ بہت افسوسناک واقعہ پیش آیا، ہم متاثرہ فیملی اور عدالت کی ہر مدد کو تیار ہیں۔بعدازاں سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس نے محفوظ فیصلہ سنا دیا اور ملزمان کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ بھاٹی گیٹ میں مقدمہ درج ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر