14 سال بعد فضائی رابطہ بحال، بنگلہ دیش سے پرواز کراچی پہنچ گئی

کراچی (نیشنل ٹائمز)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 14 برس بعد براہ راست فضائی رابطے بحال، بنگلادیش کی بیمان ایئرلائنز کی پہلی پرواز 149 مسافروں کو ڈھاکا سے لیکر کراچی ایئر پورٹ پہنچ گئی، رن وے پر طیارے کا روایتی اور تاریخی استقبال اور واٹر سلیوٹ پیش کیا گیا، ایئرپورٹ پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی ، جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری،بنگلادیشی ہائی کمشنر اور ایئرپورٹ حکام نے شرکت کی۔ گورنر سندھ نے اس لمحے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سفارتی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش برادر ملک ہیں مگر درمیان میں بھارت اور بالخصوص مودی نے اپنے مذموم عزائم استعمال کیے ، جن میں اب وہ ناکام ہوگیا ہے ۔ اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے ۔ پاکستان میں موجود بنگالی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا کہ وہ کم خرچ میں اپنے پیاروں سے ملنے بنگلادیش جاسکیں گے ۔خیال رہے کہ ڈھاکا اور کراچی کے درمیان پرواز کا دورانیہ 3 گھنٹے ہے ، براہ راست پروازیں بند ہونے کے باعث بنگلادیش جانے والے مسافروں کو براستہ دبئی مہنگا اور طویل سفر کرنا پڑتا تھا۔ بیمان (بنگلا دیش ایئر لائن)کی یہ پرواز 2 گھنٹے بعد کراچی سے مسافروں کو لے کر ڈھاکا روانہ ہوگی۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر