بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 41 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 41 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق 29 جنوری 2026 کو سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کارروائی کے دوران 30 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ پنجگور میں بھی سکیورٹی فورسز نے 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں فتنہ الہندوستان کے خلاف کی گئیں، پنجگور میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں سے بینک ڈکیتی سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی، برآمد رقم 15 دسمبر 2025 کو پنجگور میں ہونے والی بینک ڈکیتی کی تھی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، آپریشن عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پوری شدت سے جاری ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر