لکی مروت: دلوخیل پھاٹک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

پشاور(نیشنل ٹائمز) لکی مروت کے علاقے دلو خیل پھاٹک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق مقابلہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہوا، ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت کلیم اللہ، خان بہادر اور عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کا تعلق تاجہ زئی اور گنڈی خانخیل، لکی مروت سے ہے، مارے گئے ڈاکو مسافر بس میں ڈکیتی سمیت متعدد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے، پولیس نے موقع سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔حکام کے مطابق علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر