چوک سرورشہید میں المناک ٹریفک حادثہ، سکول جاتے 5 کم سن بچے جاں بحق

چوک سرورشہید(نیشنل ٹائمز) لیہ روڈ مان پمپ کے قریب تیز رفتار ٹرالر اور دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں پانچ کم سن بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔لیہ روڈ پرحادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے سکول جا رہے تھے کہ تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور تھانہ سٹی سرورشہید پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق بچوں کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے۔جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت عبداللہ (عمر 5 سال) اور عبدالرحمن (عمر 7 سال) کے نام سے ہوئی جو آپس میں بھائی تھے، دیگر بچوں میں عبدالباسط (عمر 17 سال) اور دعا فاطمہ جو بہن بھائی تھے، جبکہ محمد عادل (عمر 16 سال) بھی حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔تمام جاں بحق بچے چک نمبر 560 کے رہائشی بتائے جاتے ہیں، افسوسناک واقعے پر اہلِ علاقہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر