وادیاں، پہاڑ، درخت سب برفباری سے سفید، بالائی علاقوں میں ہر شے جم گئی

لاہور(نیشنل ٹائمز) وادیاں، پہاڑ، درخت سب برفباری سے سفید ہوگئی، بالائی علاقوں میں برفباری نے ہر شے جما دی۔
مری میں سفید گالے پڑنے سے سیاحوں کی موج مستی بڑھ گئی، آزاد کشمیر میں برفباری سے متعدد شاہراہیں بند ہوگئیں، باغ اور پیر چناسی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا، لیپہ ویلی شاہراہ کی بحالی کا کام جاری رہا۔مظفر آباد سے تاؤ بٹ سڑک کئی روز بعد بھی نہ کھل سکی، راولاکوٹ سے تولی پیر شاہراہ برف پڑنے سے بند ہوگئی، آزاد کشمیر میں شدید برفباری سے 19 گھر مکمل تباہ ہوگئے، 47 کو جزوی نقصان پہنچا۔کشمیر، خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر بارش ہوئی، مظفر آباد، گڑھی دوپٹہ، کوٹلی، مری، منگلا، مالم جبہ میں بادل برسے، بالائی علاقوں میں درجہ حرارت بدستور نقطہ انجماد سے نیچے رہا۔لہہ میں منفی 10، قلات اور پارا چنار میں پارا منفی 7 ریکارڈ کیا گیا، گوپس، مالم جبہ، استور میں درجہ حرارت منفی 6 تک گر گیا، نتھیا گلی، کالام میں منفی 5، سکردو میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر