پاکستان میں نیپا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کا خدشہ، الرٹ جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان میں نیپا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر اقدامات اٹھا لئے گئے۔
بھارت میں وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومتِ پاکستان نے الرٹ جاری کر دیا ہے، پاکستان میں داخل ہونے کے تمام راستوں پر سکریننگ کے لیے کہا گیا ہے۔بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کے مطابق یہ اقدام عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے، انٹرنیشنل ائیر پورٹس، بندرگاہوں، زمینی سرحدوں پر 100 فیصد سکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے، تمام مسافروں، عملے، ڈرائیورز کی مکمل سکریننگ کی جائے گی، بغیر بارڈر ہیلتھ سروسز ہیلتھ کلیئرنس کسی فرد کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ایڈوائزری میں تمام مسافروں کی گزشتہ 21 دن کی مکمل سفری اور ٹرانزٹ ہسٹری کی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے، نیپا سے متاثرہ علاقوں سے آنے یا گزرنے والے مسافروں کی خصوصی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔تمام پوائنٹس آف انٹری پر تھرمل اسکریننگ اور طبی معائنہ لازمی قرار دیا گیا ہے، کسی مسافر کی بخار کی حالت اور دیگر علامات پر فوری کارروائی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔نیپا وائرس کی علامات میں بخار، سر درد، سانس کی تکلیف اور اعصابی علامات شامل ہیں، مشتبہ مریض کو فوری طور پر آئسولیٹ کرکے متعلقہ اداروں کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سفری معلومات چھپانے یا غلط بیانی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر