مسئلہ فلسطین کے تمام پہلوؤں پر اقوام متحدہ کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان

نیویارک(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کے تمام پہلوؤں پر اقوام متحدہ کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ایک بیان میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان کھلے مباحثے کے انعقاد کا خیر مقدم کرتا ہے، فلسطین کا حل طلب مسئلہ مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی جڑ ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کئی دہائیوں سے ایک غیر قانونی قبضے کا سامنا کر رہے ہیں، پاکستان کو غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش ہے، جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور عام شہریوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیوں پر پابندیاں، متاثرہ لوگوں تک مدد پہنچانے میں بڑی رکاوٹ بن رہی ہیں، پاکستان اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مسلسل حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے، بورڈ آف پیس کو مستقل جنگ بندی، انسانی امداد، غزہ کی تعمیر نو پر واضح پیشرفت کرنی چاہیے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر