بسنت سے قبل خطرناک، خستہ حال عمارتوں کا سروے مکمل، رپورٹ عدالت میں جمع

لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر بسنت سے قبل والڈ سٹی لاہور میں خطرناک اور خستہ حال عمارتوں کا سروے مکمل کر لیا گیا، والڈ سٹی لاہور میں مجموعی طور پر 346 عمارتیں خطرناک قرار دے دی گئیں۔پتنگ بازی کی اجازت کے خلاف درخواست میں والڈ سٹی اتھارٹی کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 346 خطرناک خستہ حال عمارتوں میں سے 183 عمارتیں ناقابل مرمت قرار دی گئیں، والڈ سٹی لاہور میں 163 عمارتیں قابل مرمت قرار دی گئیں، انتہائی خستہ خطرناک 92 عمارتیں خالی کروا لی گئیں، 254 خطرناک عمارتیں تاحال آباد ہیں، جو کہ خطرے کے باوجود خالی نہ کرائی جا سکیں۔والڈ سٹی اتھارٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ آباد عمارتوں میں 103 عمارتیں ناقابل مرمت اور 151 قابل مرمت قرار دی گئیں ہیں، خالی کرائی گئی عمارتوں میں 80 عمارتیں قابل مسمار جبکہ 12 قابل مرمت قرار دی گئی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ خطرناک عمارتوں کی چھتیں بسنت سرگرمیوں کیلئے غیر محفوظ ہیں، غیر محفوظ عمارتوں کی چھتوں کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے وارننگ نوٹسز اور آگاہی بینرز آویزاں کئے جا رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بسنت کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ کو خطرناک چھتیں اور عمارتوں کے حصے سیل کرنے کی درخواست کی گئی ہے، بسنت کے دوران پولیس اور پیرا فورس تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر