تجارتی خسارہ بڑھا، ایف بی آر ہدف کے حصول میں ناکام، شرح سود برقرار

کراچی (نیشنل ٹائمز) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ شہرِ قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمیل احمد کا کہنا تھا کہ شرح سود 2ماہ کیلئے برقرار رکھی گئی ہے ، ایکسپورٹ میں سود اس سال 6فیصد کم ہونے کا چانس ہے جب کہ مہنگائی کی شرح7.4فیصد پربرقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایگری کلچر کی گروتھ اس سال بہتر رہے گی، ملکی برآمدات میں کمی واقع ہوئی مگر ترسیلات زر کے نمبرز میں بہتری آئی ہے ، سال 2026 میں ملکی افراط زر کی شرح 5 سے 7 فیصد کے درمیان رہے گی۔گورنر سٹیٹ کا کہنا تھا کہ افراط زر کی شرح رواں سال کچھ مہینوں میں 7 فیصد سے زیادہ بھی رہ سکتی ہے ، ملکی درآمدات بڑھنے سے کرنٹ اکانٹ خسارہ صفر سے 1 فیصد کے درمیان رہے گا۔ رواں سال ملکی درآمدات 8 فیصد بڑھ سکتی ہیں اور برآمدات 6 فیصد کم ہو سکتی ہیں۔محمد جمیل نے کہا کہ بڑی صنعتوں کی ترقی گزشتہ آٹھ ماہ سے بہتر ہوکر 10 فیصد سے اوپر جا چکی ہے ، فصلوں کی بہتر پیداوار اور سیلاب کی محدود تباہ کاریوں سے زرعی نمو رواں سال بہتر رہے گی، ملکی جی ڈی پی گروتھ رواں سال 3.75 سے 4.75 فیصد کے درمیان رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بیرونی ادائیگیوں کے باوجود ملکی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 16ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں، رواں سال جون تک ملکی زرمبادلہ ذخائر18 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائیں گے ، کیش ریزرو ریکوائرمنٹ میں 100 بیسز پوائنٹس کمی کردی گئی ، اب یہ شرح 5فیصد رہ گئی۔گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکوں کو اپنی جمع شدہ رقم کا زیادہ حصہ سٹیٹ بینک کے پاس رکھنا پڑتا تھا، اب یہ شرط 1فیصد کم کردی گئی ہے ، مرکزی بینک کے ذخائر اگست 2021 میں 20ارب 15 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر تھے ۔محمد جمیل کا کہنا تھا کہ رواں سال سٹیٹ بینک ذخائر20 ارب 20 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح کو پار کر جائیں گے ، عالمی شرح سود میں کمی سے بیرونی ادائیگیوں کا حجم معمولی کم ہو کر25.7 ارب ڈالر رہ گیا ہے ، جب کہ بیرونی ادائیگیوں میں 7 ارب ڈالر روول اوور ہوگیا۔



  تازہ ترین   
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر