سندھ کابینہ نے گل پلازہ شہداء کے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی

کراچی (نیشنل ٹائمز)سندھ کابینہ نے سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کو فی کس ایک کروڑ روپے مالی امداد دینے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ سانحہ گل پلازہ سے متاثر ہونے والے دکانداروں کو 5،5 لاکھ روپے کچن اور یوٹیلیٹی اخراجات کے لیے کمشنر کے ذریعے ادا کیے جا رہے ہیں۔اجلاس میں سندھ کابینہ نے متاثرہ دکانداروں کو ایک، ایک کروڑ روپے بلاسود قرض فراہم کرنے کی بھی منظوری دی۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، یہ قرض متاثرہ دکانداروں کو دوبارہ کاروبار شروع کرنے کے لیے دیا جا رہا ہے جبکہ ایک کروڑ روپے پر واجب الادا سود حکومت سندھ خود ادا کرے گی۔مراد علی شاہ نے مزید کہا ہے کہ تمام متاثرہ دکانداروں کو دو ماہ کے اندر کاروبار کی بحالی کے لیے دکان کی سہولت فراہم کی جائے گی اور دکانداروں کے تحفظ اور سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر