بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سپیل، سفید گالوں کی برسات، ہر شے ڈھک گئی

لاہور(نیشنل ٹائمز)بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سپیل شروع ہوگیا، آسمان سے سفید گالوں کی برسات ہوتی رہی، ہر شے برف میں ڈھک گئی۔
وادی نیلم میں برفباری کا 5 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، بالائی نیلم میں 6 فٹ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی جس سے ہر چیز برف میں چھپ گئی۔ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں سنو فال سے سیاح لطف اندوز ہوتے، مری میں برفباری کے باعث مال روڈ، جھیکا گلی اور نتھیا گلی سیاحوں کیلئے بند کر دی گئی، صرف بکنگ والوں کو اجازت ہے، اس کے علاوہ کوئٹہ، قلات، مستونگ، کان مہتر زئی، مسلم باغ، چمن میں برفباری ہوئی، وادی نیلم، باغ، سدھن گلی، گنگا چوٹی، نیزہ گلی، تولی پیر میں بھی سفید چادر بچھ گئی۔برفباری کے باعث متعدد رابطہ شاہراہیں بلاک ہوگئیں، گریس ویلی اور شونٹر ویلی کی سڑک بھی بند ہوگئی، نانگا پربت اور بابوسر ٹاپ پر 10 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی، جس کے باعت معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، باغ میں برفانی تودہ گرنے سے ایک شہری چل بسا، گاڑی کو نقصان پہنچا، لیپہ اور نیلم ویلی میں لینڈ سلائیڈنگ سے 13 گھر مکمل تباہ ہوگئے، 28 جزوی متاثر ہوئے۔برفباری سے بند وادی لیپہ شاہراہ بحال کر دی گئی، گلیات میں چار روز گزرنے کے باوجود بیشتر علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی، رابطہ سڑکوں کی بھی مکمل بحالی نہ ہو سکی۔سڑکوں کی بندش کے باعث خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی، ناران، کاغان، کالام اور چترال میں سڑکیں بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، مالم جبہ میں برفباری نے سیاحوں کو اپنی اور کھینچ لیا۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، ٹھنڈ کی شدت مزید بڑھ گئی، بالائی علاقوں میں برفباری سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا، لہہ میں منفی 12، زیارت میں پارا منفی 8 ریکارڈ کیا گیا، استور، گوپس، پارا چنار میں درجہ حرارت منفی 7 تک گر گیا۔مالم جبہ، قلات، راولا کوٹ میں پارا منفی 5 ریکارڈ کیا گیا، کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11، لاہور میں 7 ریکارڈ کیا گیا۔
ممکنہ لینڈسلائیڈنگ کا الرٹ جاری
دوسری جانب خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں ممکنہ لینڈسلائیڈنگ بارے پیشگی الرٹ کر دیا گیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں لینڈسلائیڈنگ کا شدید خطرہ ہے، مری، گلیات، استور، ہنزہ، باغ، مظفرآباد اور گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، اس کے علاوہ کوئٹہ، زیارت، قلعہ عبداللہ، نوشکی، قلات، مستونگ، پنجگور اور خضدار میں بھی لینڈسلائیڈنگ متوقع ہے۔این ڈی ایم اے نے عوام کو برفباری اور بارش کے دوران غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر