مریم نواز کا سوہنا پنجاب منصوبہ،51شہروں میں کام شروع

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب کے 51شہروں میں ’’مریم نواز کا سوہنا پنجاب‘‘منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا،وزیراعلیٰ مریم نوازکا سوہنا پنجابکے پہلے فیز کی جون 2026تک تکمیل اورہر شہر میں سیوریج سمیت دیگر بنیادی پراجیکٹس کی جلد تکمیل کا حکم دیاہے ۔پنجاب ڈویلپمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے صوبائی و ضلعی کنٹرول روم قائم ہوگا،وزیراعلیٰ نے پراجیکٹس کی تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کی براہ راست نگرانی کا حکم دیا اورخودپنجاب ڈویلپمنٹ پلان کی براہِ راست مانیٹرنگ سنبھال لی ہے ۔گوجرانوالہ کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پیکیج مل گیا جبکہ ہر گلی اورمحلے تک ترقی کے ثمرات پہنچانے کے لئے 42 ارب 62 کروڑ کا تاریخی پنجاب ڈویلپمنٹ پلان دیا گیاہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز خصوصی اجلاس ہوا،ملتان، ڈیرہ غازی خان، بھکر، وہاڑی، وزیرآباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور قصور کے ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دی ۔پنجاب کے 51 شہروں میں 5887 کلومیٹر طویل سیوریج اور 181 ڈرینج لائنیں تعمیر کی جائیں گی، آمدورفت میں آسانی یقینی بنانے کے لئے 100 کلومیٹر طویل سڑکیں اور گلیاں پختہ کی جائیں گی ،مین ہول کے 33ہزار سے زائد نئے ڈھکن مہیا کئے جائیں گے ۔ پنجاب میں سیوریج کے لئے ہائی ڈینسٹی پولی تھائی لین پائپ کی تیاری تیزی سے جاری ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وہاڑی اور شیخوپورہ میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی ہدایت کی اورڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کی ری ویمپنگ پر ڈپٹی کمشنر کو شاباش دی۔



  تازہ ترین   
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر