پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ چند روز بعد ہوگا: محسن نقوی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کی میزبانی میں ہونیوالی ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت کا فیصلہ چند روز بعد ہوگا۔
ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی، ملاقات میں محسن نقوی نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مابین حالیہ صورتحال پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ معاملے کو تمام دستیاب آپشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے حل کیا جائے, ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حتمی فیصلہ جمعہ یا آئندہ پیر کو کیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق ملاقات انتہائی مثبت اور تعمیری رہی جبکہ قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے تمام پہلوؤں پر غور جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم کو بتایا کہ آئی سی سی بھارت کے لیے ایک قانون اور دیگر ممالک کے لیے دوسرا قانون لاگو کرتا ہے، بھارت نے پہلے چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی میزبانی قبول نہیں کی تھی، جس کے بعد اسے متبادل وینیو فراہم کیا گیا۔محسن نقوی نے مزید بتایا کہ بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں کھیلنے سے انکار کیا، مگر آئی سی سی نے انہیں متبادل وینیو دینے کے بجائے ورلڈکپ سے خارج کر دیا۔انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گا تو شمولیت کے عوض حاصل ہونے والی رقم بھی نہیں ملے گی، تاہم بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کی صورت میں نقصان زیادہ بھارت کو ہوگا۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کرتے ہوئے اس کی جگہ سکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ میں شامل کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا آغاز 7 فروری سے ہونا ہے، ایونٹ میں پاکستان کے میچز سری لنکا میں شیڈولڈ ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر