مریم نواز نے ماہ صیام کیلئے راشن کارڈ ، نگہبان دسترخوان کی منظوری دے دی

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماہ صیام کیلئے راشن کارڈ ، نگہبان دسترخوان کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت رمضان شریف کی پیشگی تیاریوں اور عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔مریم نواز نے نادار افراد کے لیے سی ایم راشن کارڈ، نگہبان دسترخوان، سہولت بازار اور دیگر انتظامی امور کی منظوری دے دی،پنجاب حکومت کے اقدامات سے امداد کے لیے بھٹکنا نہیں پڑے گا، رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے کیش کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء بھی خریدنے کی سہولت میسر ہوگی، ضلعی انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں گھر گھر جاکروزیراعلیٰ پنجاب رمضان نگہبان کارڈ فراہم کرے گی۔رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے بینک آف پنجاب برانچ لیس بینکنگ ایجنٹ سے بھی کیش حاصل کرسکیں گے، رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے ون لنک نیٹ ورک اے ٹی ایم کے ذریعے بھی کیش حاصل کیا جا سکے گا اور مقررہ دکانداروں سے رمضان نگہبان کیش کے ذریعے خریداری کی جا سکے گی۔مریم نواز نے رمضان نگہبان کارڈ کی ایکٹیویشن کے لئے 136 مراکز قائم کردیے جب کہ کارڈ پنجاب بینک کی اے ٹی ایم پر بھی ایکٹی ویٹ کیا جاسکے گا، پنجاب بھر میں راشن کارڈ ہولڈرز کو بھی رمضان المبارک میں 3ہزار ماہانہ کی بجائے 10ہزار روپے دیے جائیں گے۔رمضان نگہبان ڈیش بورڈ قائم، کارڈ ہولڈرز کو کال کرکے کاؤنٹر چیکنگ کا نظام قائم کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کارڈ کے ذریعے ادائیگی آسان سے آسان تر بنانے کی ہدایت کی ہے۔پنجاب کی ہر تحصیل میں رمضان المبارک میں 8 ’’نگہبان دسترخوان، مریم کے مہمان“ قائم کرنے کی منظوری دی گئی جن ہر روز 2 ہزار روزہ داروں کی افطاری کرائی جائے گی، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ پنجاب فوڈ اتھارٹی افسران دستر خوانوں کی مانیٹرنگ کریں گے۔روزہ داروں کی کھجور، سموسہ، دودھ، روح افزا، کیلا اور چکن بریانی تواضع کی جائے گی، رمضان المبارک میں 30 اضلاع میں 65 سہولت بازار فنکشنل، 50سہولت بازار 15 سہولت آن دی گو میسر ہوں گے،دیگر 11اضلاع میں عارضی رمضان سہولت بازار قائم کیے جائیں گے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان المبارک میں نرخ مزید کم کرانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے اور اُن میں فلور ملز، چکن، کریانہ اور گھی ملز ایسوسی ایشن کے سٹالز بھی قائم ہوں گے۔اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مستحق خاندان رمضان المبارک میں تنہا محسوس نہ کرے، دکھ سکھ میں غریب عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے، صاحب ثروت افراد کو اپنے ارد گرد موجود مستحق لوگوں کو کھانا کھلانا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کرکے رمضان المبارک میں دنیا اور آخرت سنواری جائے گی، حدیث کا مفہوم ہے کہ روز قیامت عبادت گزار پیچھے اور اچھے اخلاق والے آگے ہوں گے، خدمت کے جذبے کے ساتھ فرائض سرانجام دیے جائیں تو اللہ تعالیٰ راضی ہوتا اور رزق بڑھتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کی ذمہ داری میری ہی نہیں بلکہ ہر کمشنر، ڈی سی اور ہر افسر کی ہے، رمضان المبارک میں مخلوق کی خدمت میں کسر نہ چھوڑنے کا عہد کریں۔مریم نواز نے کہا کہ بیوٹیفکیشن کے لئے اچھا کام کرنے والے ڈپٹی کمشنر لائق تحسین ہیں، مزید کارکردگی بہتر بنائیں،ہرضلع میں نہروں کی بھل صفائی بروقت مکمل کی جائے۔آخر میں اُنہوں نے سرگودھا میں صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر اظہار ناپسندیدگی کیا اور ڈی سی کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر